
کراچی: ایف بی آر کا طارق روڈ پر چھاپہ، ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر دکانیں سیل
وفاقی مجلسِ محصولات (ایف بی آر) نے طارق روڈ پر واقع تجارتی مراکز میں
کارروائی کرتے ہوئے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر معروف برانڈز کے آؤٹ لیٹس کو سیل کر دیا۔
ایف بی آر کے مطابق:
ریجنل ٹیکس آفس ون (RTO-1) کے افسران نے طارق روڈ پر چھاپے مارے
اور پوائنٹ آف سیل (POS) کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کئی مشہور برانڈز کے آؤٹ لیٹس کو بند کر دیا۔
کارروائی کی تفصیلات:
چیف کمشنر آر ٹی او ون، ڈاکٹر فہیم محمد نے بتایا کہ آر ٹی او ون کی ٹیم نے ایک ہی دن میں سیلز ٹیکس قوانین کے
رول 150زیڈ کے تحت تین کارروائیاں کیں اور ان کارروائیوں میں معروف فیشن ڈیزائنر کے آؤٹ لیٹ،
بچوں کے کھلونوں کی دکان اور دیگر اشیاء کی دکانیں شامل تھیں۔
وجہِ کارروائی:
ڈاکٹر فہیم محمد نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی POS سسٹم سے منسلک نہ ہونے والی رسیدیں جاری کرنے پر کی گئی۔
یہ بھی پڑھے:
پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے