جے بی ایس نے ”ہواوے ایکو سسٹم“ ایوارڈ حاصل کرلیا

کراچی: پاکستان کی سرفہرست انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنی جعفر بزنس سسٹمز (جے بی ایس) کو ماحولیاتی نظام (ایکو سسٹم) میں بے مثال شراکت داری پر سال 21-2020 کے لیے ہواوے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ہواوے نے حال ہی میں دبئی میں گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش (GITEX) منعقد کی، جس میں جے بی ایس کو ماحولیاتی نظام کو زیادہ پُراثر بنانے کے حوالے سے لاجواب کارکردگی پر ایوارڈ کا حق دار ٹھہرایا گیا۔

جعفر بزنس سسٹمز اور ہواوے ٹیکنالوجیز میں مضبوط تکنیکی اشتراک ہے، جس کا مقصد انٹرپرائز نیٹ ورک سلوشنز، انٹرپرائز کمیونی کیشن پروڈکٹس اور سلوشنز کے لیے اپنے دائرہ اختیار کے مطابق وسائل کا موثر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔

ایوارڈ ملنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ آف سیلز جے بی ایس سید علی ودود کا کہنا تھا کہ ہواوے کی جانب سے قابل قدر کاروباری شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا جانا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

صارفین کو کاروباری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین ٹیکنالوجی اور جدید حل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کو تسلیم کرنے پر ہم اُن کے شکر گزار ہیں۔

مزید برآں جے بی ایس انٹرپرائز تک رسائی کے لیے ایک جامع نیٹ ورک کنکشن تیار کرکے ماحولیاتی نظام کی ترقی کو مضبوطی کے ساتھ فروغ دینے کے ہواوے کے عزم پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

”ہواوے“ جیسے عالمی رہنما کی جانب سے تعریف جعفر بزنس سسٹمز کے لیے ایک قابل فخر کا لمحہ ہے جو یقیناً اس حقیقت کا مظہر ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ JBS اپنے متنوع ڈومینز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی بے مثال خدمات کے ذریعے قابل قدر مقام حاصل کر رہا ہے۔

Exit mobile version