ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے جاری کردہ رپورٹ میں پاکستانی معیشت کو تسلی بخش قرار دے دیا

کورونا وائرس سے ریکوری پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ایشیائی ڈویلپمنٹ بیک رپورٹ

کراچی: ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھی پاکستانی معیشت کی کورونا سے ریکوری کو تسلی بخش قرار دے دیا گیا ہے

رپورٹ میں کہا گیس ہے کہ پاکستان میں تعمیراتی اور پیداوار کے شعبوں میں ریکوری سر فہرست رہی۔ حکومت نے ان دونوں شعبوں کو تعاون فراہم کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں ریکوری کی رفتار سست رہی، دنیا کے مختلف خطوں میں ریکوری کی راہ میں رکاوٹیں حائل ہیں۔

جبکہ ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک نے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ان ممالک میں سرمایہ کاری گزشتہ تین سہ ماہیوں میں سست پڑتی جارہی تھی۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں معیشت 6.8 فیصد تک سکڑ رہی ہے جبکہ پاکستانی معیشت کی کورونا سے ریکوری تسلی بخش ہے۔

تاہم رپورٹ میں چیں سے متعلق کہا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک میں چین میں ریکوری کی رفتار نسبتاً تیز ہے۔

Exit mobile version