کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ کی صورتحال کو بہتری لانے کے لیے نئے روٹ پرمٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں چھبیس سیٹر منی بس کے روٹس پرمٹس کے اجراء پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو مناسب سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے روٹ پرمٹ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے روٹ پرمٹس کے اجراء سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نجی سرمایہ کاروں کو موقع ملے گا اور عوام کو سفر کے دوران پیش آنے والی دشواریوں میں کافی حد تک کمی آجائے گی۔
تاہم ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ 26 سیٹر منی بسوں کے روٹ پرمٹ کا اجراء پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔