کورونا سے بھارتی معیشت تباہ، پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی چاندی ہوگئی

امریکا سمیت یورپی ممالک نے بھارت اور بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان کا رخ کرلیا

کرقچی: بھارت میں کوروناوائرس کی تشویشناک صورتحال کے باعث بیرونی ممالک مختلف شعبہ جات بلخصوص ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے آرڈرز کے انبار لگئے ہیں جس کے باعث انڈسٹریز دن رات پیداواری عمل میں مصروف، صنعتوں کی بحالی سے مزدور طبقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایک بار پھر مزدور روزگار سے لگ گئے ہیں۔

بھارت اور بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کے باعث صنعتیں بند ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکا اور دیگر یورپی مملک کت تمام آرڈرز پاکستان کو مل رہے ہیں اور حوالے سے کراچی کی ٹیکسٹائل صنعتیں بھی دن رات سرگرم عمل ہیں اور تیزی سے پیداواری عمل میں مصروف ہیں تاکہ بروقت آرڈرز مکمل کرلیے جائیں۔

صنعت کاروں کا کہنا ہے اگر حکومت اس وقت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کردے تو ملکی برآمدات میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ساڑھے چار ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں جبکہ صنعت کاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں دو سے تین ارب ڈالر اضافہ ہوجائے گا۔

Exit mobile version