اسلام آباد: پی ٹی سی ایل اور یوفون کے صدر اور چیف آپرٹینگ افیسر راشد خان کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے
ترجمان یوفون کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر راشد خان کچھ عرصہ سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے مگر جانبر نہ ہوسکے۔
راشد خان 2017 سے سی ای او یوفون کے عہدے پر فائز تھے اور 25 سال سے ٹیلی کام کے شعبہ میں وسیع تجربہ رکھتے تھے جبکہ انہوں نے مختلف اداروں میں اعلیٰ عہدوں خدمات سر انجام دیں۔
راشد خان نے سلیکان ویلی میں 15 سال خدمات سر انجام دیں جبکہ جولائی 2008 سے 2014 تک موبی لنک، جیز کے سابق سی ای او اور صدر بھی رہے
تاہم راشد خان کو ٹیلی کام کے شعبہ میں مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔