سونے کی قیمت میں 550 روپے اضافہ، ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا

سونے کی قیمت میں 550 روپے اضافہ، ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا

کراچی: پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 12ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا۔

جبکہ صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے کے اضافے سے 96 ہزار 280 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کے اضافے سے 1878 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 160.39 سے کم ہوکر 160.11 پر بند ہوا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 160.60 سے کم ہوکر 160.30 پر آگیا ہے۔

Exit mobile version