عوام کے لیے خوشخبری: نادرا مفت شناختی کارڈ کی فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

Spread the love

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے عہدہ سنبھالنے کے بعد عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شناختی کارڈ 40 روز کے بجائے اب 15دن میں مفت جاری کیا جائے گا، انشااللہ 2 ماہ دیں خواہش ہے پاسپورٹ اور شہریت سے متعلق سہولیات سب ایک چھت تلے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں ک لیے نادرا کا پہلا شناختی کارڈ مفت ہوگا جو 15 دن میں بنے گا، پاکستان کے تمام سفارت خانوں میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کھولیں گے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل 2 ماہ میں حل کر لیے جائیں گے۔

شہریوں کو پہلا شناختی کارڈ مفت اور 15 روز میں ملے

وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورے کے دوران کہنا تھا کہ آج نادرا کا دورہ کیا ہے، نادرا ایک حساس ادارہ ہے اور یہاں زبردست کام ہو رہا ہے اور یہ لوگ بہت محنت کرتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرا میں پورے ملک کا ڈیٹا موجود ہے، انہوں نے کہا کہ نادرا کے دورہ پر آیا ہوں جبکہ اج اہم فیصلے کیئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا جبکہ تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا کے 50 نئے سینٹر اور دفاتر کھولے جائیں گے۔ جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے15دن میں مفت جاری ہوگا جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔ اس سے قبل نواز شریف سے متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اللہ ہی لائے گا تو وہ آئیں گے۔

Exit mobile version