نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، کراچی سے جانے والی پہلی پرواز لینڈ کرگئی

Spread the love

گوادر میں نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے
قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز ہوائی اڈے پر لینڈ کرگئی،
طیارے کو واٹر کینن کی روایتی سلامی دی گئی۔

نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح

نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ہوگیا، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز ’پی کے 503‘ کراچی سے مسافروں کو لے کر تقریباً 45 منٹ تاخیر سے گوادر پہنچی۔

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی پہلی پرواز کا استقبال کیا

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی پہلی پرواز کو واٹر کینن کی سلامی دی گئی۔

خواجہ آصف کا تقریب سے خطاب

اس موقع پر وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

نیو گوادر ایئرپورٹ کی آپریشنلائزیشن نہ صرف پاکستان کی ہوابازی کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے

بلکہ ہمارے ملک کی ترقی اور پیش رفت کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ میل عبور کرنے پر فخر ہے

سی پیک میں شمولیت کے بعد گوادر ترقی کی راہ پر گامزن ہے

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک منفرد اور عالمی معیارکا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ سی پیک کے ساتھ 2014 میں شروع ہوئی

سی پیک کے بانیوں نے گوادر کے علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے

اس جدید ایئرپورٹ کے قیام کو ترجیح دی تاکہ پاکستان اور دنیا کے درمیان ایک اہم راستہ فراہم کیا جاسکے۔

وزیر ہوابازی نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر انجینئرنگ اور تعاون کا ایک قابل ذکر کارنامہ ہے

یہ بلند ہمت منصوبہ پاکستانی اور چینی ٹیموں کی بے پناہ کوششوں اور لگن سے زندہ ہوا ہے

ان کی ہم آہنگی، مہارت اور ثابت قدمی نے اس ہوائی اڈے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے میں مدد دی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل،

چیف سیکریٹری شکیل قادر خان، سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن علی منگی،

ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے ڈی جی میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد

اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی نادر شفیع ڈار بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ نئے ایئرپورٹ کا افتتاح
اکتوبر میں چینی وزیر اعظم لی چیانگ
کے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے چینی ہم منصب نے کیا تھا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version