گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک

Spread the love

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے۔

وزیر پیٹرولیم کی میڈیا سے گفتگو

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی طلب پورا کرنے کے لیے

ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔ کیونکہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے۔

جبکہ بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے۔ اور گزشتہ 4 سالوں میں گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے لیے کام ہو رہا ہے۔

اور بلوچستان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 8 سے 10 فیصد گیس کی لیکج اور 61 فیصد چوری ہوتی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version