
رواں سال رمضان المبارک میں ایک منفرد واقعہ:
رواں سال رمضان المبارک میں ایک منفرد واقعہ پیش آنے والا ہے جو کہ 33 سالوں میں ایک بار وقوع پذیر ہوتا ہے۔
سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق،
دنیا میں تاریخ اور دنوں کے حساب کے لیے دو مختلف کیلنڈرز استعمال ہوتے ہیں:
ایک شمسی کیلنڈر، جسے عیسوی کیلنڈر کہا جاتا ہے اور دوسرا اسلامی یا ہجری کیلنڈر، جو چاند کی گردش کی بنیاد پر تاریخوں کا تعین کرتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ دونوں کیلنڈرز کا ایک ہی وقت میں آغاز ہونا ایک نایاب صورت حال ہے،
یعنی شمسی اور قمری ماہ کا آغاز ایک ہی تاریخ کو ہونا۔
تاہم، اس سال رمضان المبارک کے دوران یہ منفرد منظر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق، رمضان المبارک کا 2025 میں آغاز ممکنہ طور پر یکم مارچ سے ہوگا
یعنی ہجری مہینہ رمضان اور شمسی مہینہ مارچ ایک ہی وقت میں شروع ہوں گے۔
فلکیاتی ماہرین کی معلومات کے مطابق، یہ واقعہ ہر 33 سال بعد پیش آتا ہے۔