
پاکستان ایئر فورس کی رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابی:
برطانیہ میں منعقدہ معروف اور باوقار ایئر شو ”رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025“ میں پاکستان ایئر فورس
(پی اے ایف) کے طیاروں نے اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق، پی اے ایف کے سی-130 طیارے کو اس مقابلے میں پہلی پوزیشن دی گئی اور
اس کو کنکور ڈی الیگانس ایوارڈ سے نوازا گیا، جو فضائی مہارت میں اعلیٰ کارکردگی کا مظہر ہے۔
اسی ایئر شو میں پاکستان کے جدید لڑاکا طیارہ جے ایف-17 سی بلاک تھری نے اسپرٹ آف دی میٹ
ٹرافی جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کی فضائی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔
یہ وہی طیارہ ہے جس نے حالیہ معرکۂ حق کے دوران بھارتی فضائیہ کو بھرپور جواب دیا تھا۔
یہ کامیابی پاکستان ایئر فورس کی
تکنیکی صلاحیت
فضائی تربیت
اور فضائی جنگ کی مہارت کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ جے ایف-17 سی بلاک تھری نے برطانیہ کا سفر بغیر کسی توقف کے ایئر ٹو
ایئر ری فیولنگ کے ذریعے طے کیا، جو پاکستان کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا عملی ثبوت ہے۔
یہ بین الاقوامی اعزاز نہ صرف پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ رائل
انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو جیسے بڑے ایونٹ میں کامیابی، پاکستان ایئر فورس کی صلاحیتوں کے عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کی علامت ہے۔