لاس اینجلس پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکہ، 3 اہلکار ہلاک

شیئر کریں

لاس اینجلس میں پولیس تربیتی مرکز میں دھماکہ، 3 اہلکار ہلاک :

امریکی شہر لاس اینجلس کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں ہونے والے ایک تباہ کن دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق،

فاکس نیوز نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے

تربیتی ادارے میں پیش آیا۔ اس حوالے سے پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بسکائیلز سینٹر اکیڈمی

میں دھماکا ہوا ہے، اور اس کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ کسی شخص کو نقصان پہنچا یا نہیں۔

اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ ایک

مخصوص دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔

دوسری جانب،

امریکی اٹارنی جنرل پم بانڈی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ انہوں نے کیلیفورنیا کے وسطی ضلع کے

امریکی اٹارنی بل اسیالی سے اس واقعے کے بارے میں بات کی ہے، جسے ایک افسوسناک حادثہ قرار دیا ہے۔

پم بانڈی کے مطابق،

جائے وقوعہ پر تفتیشی ٹیم موجود ہے اور مزید تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہے۔

پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ کی تصدیق

ڈونلڈ ٹرمپ کا روس کو یوکرین جنگ 50 دن میں ختم کرنے کا الٹی میٹم

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version