سندھ بھر میں لڑکیوں کی ایچ پی وی حفاظتی ویکسین مہم ستمبر سے شروع ہوگی

شیئر کریں

سندھ بھر میں لڑکیوں کے لیے HPV حفاظتی ویکسین مہم ستمبر سے شروع ہوگی:

کراچی اور صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں لڑکیوں کے لیے HPV سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم ستمبر سے شروع کی جائے گی۔

اس مہم کے تحت 9 سے 14 سال کی عمر کی 4.1 ملین لڑکیوں کو حفاظتی ٹیکہ لگایا جائے گا۔

رپورٹ نیوز کے مطابق،

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر شاہ محمد شیخ نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد مستقبل میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تربیت بھی

شروع کردی گئی ہے تاکہ وہ گھروں میں جا کر والدین کو ویکسین کے فوائد سے آگاہ کریں۔

ڈاکٹر راج کمار، ای پی آئی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر، نے بتایا کہ مہم کو کامیابی سے جاری رکھنے کے لیے

تمام اضلاع کے ہیلتھ آفیسرز کو ہدایات دی گئی ہیں۔ ضلع کورنگی میں 9 سے 14 سال کی 2 لاکھ 33 ہزار

سے زائد لڑکیوں کو ویکسین لگانے کے لیے مائیکرو پلان تیار کیا گیا ہے،

اور ورکرز کو حفاظتی انجیکشن دینے کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

ضلع کورنگی کی آبادی 32 لاکھ سے زیادہ ہے، جہاں 19 صحت مراکز اور شام کو چلنے والی

ڈسپنسریاں فعال ہیں۔ ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ایک ایسا وائرس ہے جو بیشتر لڑکیوں میں خواتین

سے متعلق امراض کا سبب بن سکتا ہے، اور بعض صورتوں میں یہ کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

وائرس کی کوئی واضح علامات ظاہر نہیں ہوتیں، مگر بعض لڑکیوں میں
چھوٹے دانے یا
ابھار
اور خراش جیسی علامات سامنے آ سکتی ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق، HPV سے بچاؤ کے لیے ویکسین سب سے مؤثر طریقہ ہے،

اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی لڑکیوں کو اس سے تحفظ فراہم کریں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version