
عفت عمر کی ثقافتی خدمات کے لیے تقرری:
پنجاب حکومت نے معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر کو اہم ثقافتی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عفت عمر کو سرکاری طور پر کلچرل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے،
جس کے تحت وہ صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور ترقی کے لیے کام کریں گی۔
اس نئی ذمہ داری کے حوالے سے انہیں لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں دفتر فراہم کیا گیا ہے،
جہاں وہ اپنی سرکاری سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، عفت عمر ان دنوں الحمرا کے دفتر سے تمام امور کی نگرانی اور منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
انہیں پنجاب بھر میں ثقافت کے فروغ اور روایتی فنون کی بحالی کے لیے ایک مؤثر کردار تفویض کیا گیا ہے۔
عفت عمر کی تقرری کو مختلف حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ
اپنے تجربے اور بصیرت کے ذریعے پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کریں گی۔
مزید پڑھیے:
دبئی: ’ابیر گلال‘ کا میوزک متعارف، فواد خان اور وانی کپور کا رقص
فواد خان کی بھارتی فلموں میں واپسی