سینیئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں، لاش ایک ہفتہ پرانی ہے

شیئر کریں

اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی، پولیس کا انکشاف:

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ عائشہ خان کی موت کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے،

اور ان کی لاش گزشتہ رات ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق،

پڑوسیوں کی اطلاع پر ان کی لاش کو نکالا گیا، اور اہل خانہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، کیونکہ اداکارہ تنہا رہائش پذیر تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ پہلے لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری طبی کارروائی کے بعد اسے

سہراب گوٹھ کے ایدھی سرد خانے لے جایا گیا ہے۔ سینئر سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا ہے کہ ابھی

پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا، اور لاش سرد خانے میں موجود ہے، جب تک کہ اداکارہ کے بیٹے کا انتظار ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو اداکارہ عائشہ خان کی قریبی دوست تہمینہ خالد نے اُن کے انتقال کی تصدیق کی تھی،

اور بتایا کہ وہ پانچ روز قبل کراچی میں وفات پا چکی ہیں۔ عائشہ خان 1948 میں پیدا ہوئیں،

اور کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد انہوں نے 1964 میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا۔

عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بہن تھیں!

ان کے مشہور ڈراموں میں
"مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے”
– "تیری رضا”
– "میری گڑیا”
– "افشاں
– "عروسہ
– "فیملی 93″
– "نقاب زن”
اور "مہندی” شامل ہیں، جنہوں نے پی ٹی وی پر خاص مقام حاصل کیا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version