سورج کی اب تک کی سب سے قریبی تصویر جاری

شیئر کریں

ناسا نے سورج کی سب سے قریبی تصویر جاری کی، 38 لاکھ میل کے فاصلے سے لی گئی:

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے سورج کی اب تک کی سب سے نزدیک لی گئی تصویر جاری کی ہے،

جو کہ صرف 38 لاکھ میل کے فاصلے سے لی گئی ہے۔ یہ تصویر حال ہی میں جاری کی گئی ہے،

جس میں سورج کے قریب سے لی گئی تصویریں شامل ہیں۔

یہ تصویر 24 دسمبر 2024 کو اسپیس کرافٹ پارکر سولر پروب کے سورج کے انتہائی قریب سے گزرنے کے دوران لی گئی ہے۔

2018 میں لانچ کی گئی یہ مشن سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے،

اور اب اس کی تازہ ترین فوٹیجز میں وہ تصاویر شامل ہیں جو اس کے قریب سے لی گئی ہیں۔

ناسا کے سائنس مشن ڈائریکٹوریٹ کی ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر نکی فوکس کا کہنا ہے کہ اس نئے

ڈیٹا سے سائنس دانوں کو خلائی موسم کی پیشگوئیوں میں بہتری کرنے میں مدد ملے گی تاکہ

خلانوردوں اور زمین سمیت نظامِ شمسی کے دیگر ٹیکنالوجیز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیے:

چاند کی مٹی سے پانی اور ایندھن نکالنے کی ٹیکنالوجی تیار

سیارہ زحل کے چاند کی فضا میں غیرمعمولی حرکات و سکنات

خلا میں پھنسا خلائی جہاز 53 سال بعد زمین پر آگرا

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version