ملک میں 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر محمد انوار الحق بیان
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر محمد انوار الحق نے اپنے بیان میں
کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔
2025 کی پہلی قومی پولیو مہم
سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے
جس میں ڈی آئی خان سمیت پولیو سے متاثرہ تمام اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
محمد انوار الحق نے مزید کہا کہ جنوبی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔