آم کی ایکسپورٹ کے ہدف میں 25 ہزار ٹن کا اضافہ

شیئر کریں

پاکستانی آم کی برآمدات میں اضافہ، نئی

منڈیاں اور چیلنجز:

پاکستان سے اس موسم میں آم کی برآمدات کا ہدف 125,000 ٹن مقرر کیا گیا ہے،

جس میں گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 25,000 ٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سیزن میں پاکستان سے ایک لاکھ ٹن آم برآمد کیا گیا تھا۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن نے اس سیزن کے لیے آم کی برآمد کا آغاز 25 مئی سے کرنے
کا فیصلہ کیا ہے،

اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی تقریباً 10 کروڑ امریکی ڈالرز کے زرمبادلہ کے مساوی ہوگی۔

سرپرست اعلیٰ پی ایف وی اے، وحید احمد نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کی کمی کی وجہ

سے آم کی فصل میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، اور اس سیزن میں آم کی پیداوار اندازاً 14 لاکھ 40

ہزار ٹن رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سیزن میں جنوبی افریقہ کی نئی منڈی کے لیے

امکانات روشن ہیں، جہاں کا قرنطینہ ماہرین پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس کے علاوہ،
چین
اور ترکی کو خاص توجہ دی جائے گی،
اور
جاپان
آسٹریلیا
امریکہ
اور جنوبی کوریا کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ وحید احمد نے حکومت سے

مطالبہ کیا کہ وہ شپنگ کمپنیوں کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر وصول کیے جانے والے اضافی فریٹ

چارجز کا نوٹس لے، اور ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے

نئی آم کی اقسام کی کاشت اور تحقیق و ترقی کو ناگزیر قرار دیا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version