
سندھ حکومت عبدالستار ایدھی کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان:
سندھ حکومت نے معروف سماجی رہنما اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی، مرحوم عبدالستار ایدھی کے حالات زندگی پر ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اعلان صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں ہونے والی ایک فلم فیسٹیول کے دوران کیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارت اپنی فلموں کے ذریعے اپنے نظریات اور بیانیے کو عالمی سطح پر مؤثر طریقے سے پیش کرتا ہے،
جبکہ پاکستان میں اس اہم میڈیا کا استعمال کم ہوتا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے
شمار تاریخی اور معاشرتی کہانیاں موجود ہیں جن پر فلمیں بنا کر اپنی ثقافت کو نمایاں کیا جا سکتا ہے،
اور ساتھ ہی نوجوان نسل کو اپنے ہیروز سے آگاہی مل سکتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایسی اہم شخصیات جنہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں، ان کی زندگیوں پر فلمیں بنانا وقت کی ضرورت ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وزارت اطلاعات سندھ، فلمساز ستیش آنند کے تعاون سے عبدالستار ایدھی کی زندگی پر ایک فلم تیار کر رہی ہے،
تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات فی الحال فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
سینیئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں، لاش ایک ہفتہ پرانی ہے