
پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز:
بنگلہ دیش نے دوسری جیت کے ساتھ سیریز 2-0 سے جیت لی:
میر پور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے دی،
اور اس طرح تین میچز پر مشتمل سیریز میں اپنی برتری برقرار رکھی۔
پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر سب سے زیادہ سکور حاصل کیا۔
دیگر کھلاڑیوں میں
عباس آ فریدی 19
احمد دانیال 17
خوشدل شاہ 13
کپتان سلمان آغا 9
فخر زمان 8
صائم ایوب 1 رن بنا سکے۔
محمد حارث
محمد نواز
اور حسن نواز بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے شریف الاسلام نے تین وکٹیں حاصل کیں،
جبکہ تنظیم حسن ثاقب اور مہدی حسن نے دو، دو وکٹیں لیں۔
مستفیض الرحمان اور رشاد حسین نے ایک، ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان کی
دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے 133 رنز بنائے، اور آؤٹ ہو گئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے
جاکر علی نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،
جبکہ
مہدی حسن نے 33
پرویز حسین ایمان 13
رشاد حسین 8
کپتان لٹن داس 8
تنظیم حسین ثاقب 7
محمد نعیم 3
شریف الاسلام 1
شمیم حسین 1
اور توحید ہردوئے 0 کے انفرادی اسکور حاصل کیے۔
پاکستان کی جانب سے
سلمان مرزا
احمد دانیال
اور عباس آ فریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں،
جبکہ
محمد نواز
اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس شکست کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے سیریز میں اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔