پی ایس ایل: لاہور قلندرز یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

شیئر کریں

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پی ایس ایل 10 کا فائنل پکا کر لیا:

لاہور:

پی ایس ایل 10 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر

فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے اس اہم مقابلے میں یونائیٹڈ کی ٹیم صرف

16 ویں اوور میں 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمینوں میں سب سے زیادہ

اسکور سلمان آغا 33 رنز کے ساتھ رہے، جبکہ کپتان شاداب خان نے 26 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں جیمی نیشم
اور عماد وسیم 8، 8 رنز جبکہ
وین ڈر ڈوسین،
ٹائمل ملز 7، 7 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

حیدر علی 4،
صاحبزادہ فرحان 3،
اور نسیم شاہ اور محمد شہزاد بغیر رنز کے آؤٹ ہوئے۔

قلندرز کی جانب سے کپتان

شاہین شاہ آفریدی،
سلمان مرزا
اور رشاد حسین نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بیٹنگ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ ان کی طرف سے

کوشل پریرا نے 61 رنز،
محمد نعیم 50،
عبداللہ شفیق 25،
بھانوکا راجاپکشا 22،
آصف علی 15،
فخر زمان 12 رنز بنائے۔

شکیب الحسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

رشاد حسین 5 اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بغیر رن کے ناٹ آؤٹ رہے۔

یونائیٹڈ کی طرف سے ٹائمل ملز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سلمان ارشاد اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ لی۔

اس جیت کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے فائنل کے لیے جگہ بنا لی ہے،

جو 25 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version