رمضان المبارک میں “شوگر” کے مریضوں کے لیے اہم ہدایات

شوگر کے مریض پکوڑے، کھجلہ، پھینی سمیت دیگر تلی ہوئی اشیاء سے اجتناب کریں

شیئر کریں

افطار اور تراویح: شوگر کے مریضوں کے لئے اہم ہدایات:

پروفیسر زمان شیخ کی رائے:

پروفیسر زمان شیخ، جو میڈیسن کے استاد اور شوگر کے معروف ماہر ہیں،

کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران افطار کے دو گھنٹے بعد

تراویح پڑھنے والے لوگوں کے لئے اضافی ورزش یا واک کی ضرورت نہیں ہے۔

تراویح: ایک روحانی عبادت اور جسمانی ورزش:

انہوں نے کہا کہ شوگر کے مریضوں کے لئے تراویح پڑھنا نہ صرف ایک عبادت ہے، بلکہ یہ جسمانی ورزش کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

مریض افطار کے بعد اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق انسولین کے زیادہ یونٹ لگانے کی اجازت رکھتے ہیں،

جبکہ سحری سے پہلے انسولین کے یونٹ کو نصف کر سکتے ہیں۔

افطار میں کھانے کی احتیاط:

پروفیسر زمان نے وضاحت کی کہ شوگر کے مریض افطار میں دو کھجور کھا سکتے ہیں،

لیکن انہیں
پکوڑے،
کھجلہ
اور پھینی

جیسے تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کرنا چاہیے۔
روزہ رکھنے کی وجہ سے معدہ سکون میں رہتا ہے،

لیکن تیز مرچ مصالحے والی اشیاء کے استعمال سے معدہ متاثر ہوسکتا ہے،لہذا افطار میں احتیاط کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔

معدے کی صحت کی اہمیت:

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روزے کی حالت میں اگر خون کی شوگر کی سطح 70 سے کم ہو جائے اور
نیم بے ہوشی کی علامات ظاہر ہوں تو روزہ توڑا جا سکتا ہے۔

بعض لوگ افطار اور سحری کے درمیان مسلسل کھانے پینے میں مصروف رہتے ہیں، جس سے معدے کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

سحری میں مرغن کھانے کے بجائے سادہ کھانے کے ساتھ دہی کا استعمال فائدہ مند ہے۔

پانی کی اہمیت اور انسولین کی ہدایت:

پروفیسر نے کہا کہ روزے کے دوران پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے۔

انسولین لگانے والے شوگر کے مریضوں کو اپنے معالج سے انسولین کی ڈوز کا تعین کرنا چاہئیے

اور معالج کی ہدایات کے مطابق انسولین لگانی چاہیے۔

سافٹ ڈرنکس سے پرہیز:

انہوں نے سافٹ ڈرنکس کے نقصان دہ اثرات پر بھی روشنی ڈالی،

یہ تاکید کرتے ہوئے کہ ان کا استعمال معدے کے لئے خطرناک ہے اور یہ شوگر کے مریضوں کے لئے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

لہذا، تمام افراد کو گھر کے مشروبات کو ترجیح دینی چاہئے۔

روزے کے فوائد:

روزے رکھنے سے شوگر کا لیول کنٹرول میں رہتا ہے، جبکہ کولیسٹرول اور دیگر اعضاء کی کارکردگی بھی بہتر رہتی ہے۔

انہوں نے امراض قلب کے مریضوں کو بھی احتیاط و اعتدال سے افطار اور سحری

کرنے کی نصیحت دی اور چکنائی اور تلی ہوئی اشیاء سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version