یوکرین کا روس کے بڑے ایٹمی پلانٹ پر ڈرون حملہ، بدترین آتشزدگی

شیئر کریں

یوکرین کا روسی جوہری اور صنعتی تنصیبات پر حملہ، آگ اور نقصان کے آثار!

روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی میں تازہ حملہ ہوا ہے،

جس میں یوکرین نے روس کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ اور ایک اہم تیل و گیس ٹرمینل کو نشانہ بنایا ہے۔

روسی حکام کے مطابق،

یوکرین نے ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اوست لوگا کے فیول ایکسپورٹ ٹرمینل پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، روسی عہدیداروں نے بتایا کہ روس نے ایک درجن سے

زیادہ مقامات پر تقریباً 95 یوکرین کے ڈرونز ناکارہ بنا دیے ہیں۔

کرسک میں واقع جوہری پلانٹ، جو یوکرین کی سرحد سے صرف 60 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے،

بھی حملے کی زد میں آیا ہے۔ ایئرڈیفنس نے ایک ڈرون کو مار گرایا،

جس سے پلانٹ کے قریب دھماکہ ہوا اور ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا۔

ری ایکٹر نمبر 3 کی سرگرمیاں اب 50 فیصد کم ہو گئی ہیں۔ تاہم، پلانٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ

تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے اور آگ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔

دو دیگر ری ایکٹرز پاور جنریشن سے محروم ہیں اور تیسرا ری ایکٹر مرمت کے عمل میں ہے۔

اس کے علاوہ، روسی گورنر الیگزینڈر ڈروزڈینکو کے مطابق، لینن گراڈ صوبے کے اوسٹ لوگا علاقے میں

بھی یوکرین کے 10 ڈرونز مار گرائے گئے ہیں، جو کہ خلیج فن لینڈ سے تقریباً 1000 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

گرائے گئے ڈرونز کے ملبے میں آگ لگی ہے، جس پر فائر فائٹرز اور ایمرجنسی سروسز قابو پانے

کی کوشش کر رہے ہیں۔ خوش قسمتی سے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version