کراچی شہر میں سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا یے، محکمہ موسمیات

Spread the love

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار سے کراچی میں نئے مغربی سلسلے کے تحت معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی شہر میں ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے جبکہ مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ ہفتے کو ملک میں داخل ہوگا۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق پیر سے بدھ تک کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ رہے گا جبکہ ان تین روز کے دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل سال 2013 میں کراچی کا کم سے کم پارہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے۔ تاہم نئے سال 2021 جنوری میں سرد ہواؤں کا ایک اور مغربی سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

Exit mobile version