قائدِ اعظم کا 145 یومِ ولادت، مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد

Spread the love

کراچی: بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 145واں یوم پیدائش آج 25 دسمبر کو انتہائی عقیدت، احترام اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر کراچی میں بابائے قوم کے مزار پر تعینات گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

قائد اعظم کا یوم ولادت ملی جوش و جذبے کے ساتھ آج منایا جائے گا
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ قائد کی سیکیورٹی کی ذمے داری سنبھالی۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے جنہوں نے اس موقع پر مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

واضح رہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 145ویں یوم پیدائش پر ملک بھر میں اسی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب منعقد ہوں گی۔

ان تقریبات میں بانی پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات اور برصغیرِ کے مسلمانوں کے لئے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Exit mobile version