
تاحال حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آسکیں
خرطوم :طیارہ گر کر تباہ ہوگیا:
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،
جس کی وجہ سے طیارے میں موجود تمام فوجی اہلکار اور عملہ ہلاک ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا
جب سوڈانی فوجی طیارہ ایک تکنیکی خرابی کے باعث زمین پر گر گیا۔
سوڈانی فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں موجود تمام افراد کی جانیں چلی گئیں۔
ابھی تک حادثے میں جان بحق ہونے والے فوجی اہلکاروں کی صحیح تعداد کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔
حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیارے کے گرنے کے حقیقی اسباب جان سکے۔