ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

شیئر کریں

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی:

عالمی اور مقامی بازاروں میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2916 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اس کمی نے مقامی مارکیٹوں پر بھی اثر ڈالا،

جہاں فی تولہ سونا 2400 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے کا ہوگیا۔

قبل ازیں منگل کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی تھی۔

اسی دوران، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 36 روپے کی کمی آئی، جس کے بعد یہ 3 ہزار 314 روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیے:

انٹربینک مارکیٹ : ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

یکم مارچ سے پیٹرول 4 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

گورنر اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو بزنس ماڈل پر نظرثانی کی ہدایت

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version