قازقستانی وفد کا کراچی پورٹ ٹرسٹ صدر دفتر کا دورہ

شیئر کریں

قازقستانی وفد کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ:

قازقستانی وفد آمد کا مقصد: کاروباری مواقع کی تلاش:

جمہوریہ قازقستان کے اہم وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا دورہ کیا تاکہ پاکستان کی بندرگاہوں
جیسے
کراچی پورٹ
پورٹ قاسم
اور گوادر پورٹ پر موجود کاروباری مواقع کا جائزہ لے سکیں۔

اس وفد کی قیادت جناب مکساٹ مٹاشیو نے کی، جو وزارت ریلویز و ٹرانسپورٹ، قازقستان کے نمائندہ ہیں۔

بریفنگ اور سہولیات کا جائزہ:

اس دورے کے دوران وفد کو کے پی ٹی کے بنیادی ڈھانچے، آپریشنل صلاحیتوں اور مختلف سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد نے اس موقع پر سوالات و جوابات کے سیشن میں معاشی اور کاروباری امور پر مفید گفتگو کی۔

سہولیات کی تعریف اور مستقبل کے امکانات:

وفد نے کے پی ٹی کی فراہم کردہ سہولیات کی تعریف کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کراچی پورٹ کی جدید سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور مشترکہ طور پر مستقبل میں پاکستان کے بحری شعبے میں مل کر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

وفد نے یقین دلایا کہ وقت کے ساتھ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

مزید پڑھیے:

پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کو بھاری اخراجات کا سامنا

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version