
پہلگام حملے کے بعد پاکستانی شوبز شخصیات کا بھارتی میڈیا پر سخت ردعمل:
یاسر نواز کی تنقید:
اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے انسٹاگرام ویڈیو میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا
کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جھوٹی معلومات اور نفرت انگیز بیانات پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان کی خاموشی کو
کمزوری نہ سمجھا جائے۔”
یاسر حسین کا پیغام
اداکار یاسر حسین نے بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری پروپیگنڈے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور نفرت پھیلانے کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے ملک کے معاملات میں متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ ایک صفحے پر ہے۔
شمعون عباسی کی مثال:
پروڈیوسر، ہدایت کار اور اداکار شمعون عباسی نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پیش کردہ غلط معلومات پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے خاص مثال کے طور پر ایک زندہ جوڑے کو ہلاک قرار دینے کا ذکر کیا،
جو بعد میں خود میدان میں آئے۔ شمعون نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دہشت گردی کا ذمہ دار
ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فرحان سعید کا اظہار برہمی:
گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھارتی میڈیا کے منفی رویے پر انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی برہمی
کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہوئی تو اس کی ذمہ داری بھارتی میڈیا پر عائد ہوگی۔
عمیر جسوال کا پروپیگنڈا الزام:
گلوکار عمیر جسوال نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ہلاک شدہ قرار دیے گئے جوڑے کی ویڈیو شیئر
کرتے ہوئے اسے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کا
پروپیگنڈا قرار دیا۔
دیگرر شوبز شخصیات کا افسوس:
اداکارہ
ماہرہ خان
صبا قمر
فواد خان، اور ہانیہ عامر جیسے دیگر شوبز شخصیات نے بھی پہلگام واقعت پر اپنے افسوس کا اظہار کیا۔
اس کے برعکس، اداکارہ مشی خان نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ یکسانیت فلسطین میں ہونے والے
قتل عام پر خاموش رہیں تو اب اس واقعے پر افسوس ظاہر کر رہی ہیں۔
اجتماعی آواز:
پاکستانی شوبز شخصیات نے بھارتی میڈیا اور حکومت کے منفی پروپیگنڈے کے خلاف ایک
متفقہ آواز بلند کی ہے اور بھارتی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حکومت
اور میڈیا کے بیانیے کو سمجھیں، کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔