پاکستان، ڈیجیٹل انقلاب کی راہ پر گامزن؛ سافٹ پاور سے اسمارٹ پاور کا سفر

شیئر کریں

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تاریخی پیش رفت: اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان:

پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے اور اس نے ’’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے،

جو نہ صرف ملک کی مالی خودمختاری کی علامت ہے بلکہ عالمی معیشت میں پاکستان کی نئی پہچان کا بھی پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ماہر بلال بن ثاقب کے قیادت میں

پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل شناخت کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔ اب ملک صرف ایک صارف کا کردار

ادا کرنے کے بجائے، جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا ایک فعال اور خودمختار معمار بن چکا ہے۔

دنیا بھر میں 40 ملین سے زیادہ کرپٹو صارفین کے بیچ پاکستان کی موجودگی نمایاں ہوتی جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں ’’ڈیجیٹل ایسیٹس اتھارٹی‘‘ کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جو عالمی سرمایہ کاری کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ترسیلاتِ زر کو آسان اور کم لاگت بنانے کے لیے ’’اسٹیبل کوائنز‘‘ کا استعمال

بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے ملک کی معیشتی روانی میں بہتری آئے گی۔

مزید برآں، ملک کے نوجوانوں کے لیے ویب 3.0 اور مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق تربیتی پروگرامز

شروع کیے جا چکے ہیں، تاکہ وہ عالمی مارکیٹ کے قابل ترین افراد بن سکیں۔

عالمی بلاک چین کمپنیوں نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے،

جو سرمایہ کاری کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اور ملک کی ترقی کے دروازے مزید کھول رہا ہے۔

یہ تمام اقدامات پاکستان کی خودمختاری کو مضبوط کرنے اور اسے ایک جدید، خودمختار اور اقتصادی لحاظ سے مستحکم ملک بنانے کی جانب اہم قدم ہیں۔

اب پاکستان نہ صرف ایک ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت ہے بلکہ کرپٹو دنیا میں بھی ایک رہنما بننے کے قریب ہے۔

حکومت کی ان کوششوں سے ملک کی ترقی کے امکانات روشن ہو رہے ہیں،

اور ایسا لگتا ہے کہ آنے والا دور پاکستان کے لیے ٹیکنالوجی، خودمختاری اور خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version