ایمریٹس ایک بار پھر بہترین ایئرلائن قرار!

شیئر کریں

ایمریٹس ایئرلائن کی مسلسل کامیابی:

برطانیہ میں ٹیلی گراف ٹریول ایوارڈز 2025 میں "بہترین طویل فاصلے کی ایئرلائن” کا اعزاز حاصل:

دبئی کی معروف فضائی کمپنی، امریٹس ایئرلائن نے ایک بار پھر اپنی عالمی برتری ثابت کرتے ہوئے،

برطانیہ میں منعقدہ ٹیلی گراف ٹریول ایوارڈز 2025 میں "بہترین طویل فاصلے کی ایئرلائن” کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

یہ ایوارڈ ٹیلی گراف ٹریول کے 20,000 قارئین کی رائے کی بنیاد پر دیا گیا،

جنہوں نے دنیا بھر کی ایئرلائنز میں سے امریٹس کو طویل فاصلے کے سفر کے لیے سب سے بہتر قرار دیا۔

طویل فاصلے کی پروازیں، جنہیں ایوی ایشن کے اصطلاح میں ایسے سفر کہا جاتا ہے جو عموماً چھ

گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت پر مشتمل ہوتے ہیں اور عالمی یا براعظموں کے درمیان کیے جاتے ہیں،

امریٹس ایئرلائن کو اس شعبے میں نمایاں مقام دیتی ہیں۔ یہ تقریب لندن میں منعقد ہوئی،

جہاں امریٹس ایئرلائن کی جانب سے لیژر سیلز منیجر ہیلن برین نے یہ انعام وصول کیا۔

یہ اعزاز گزشتہ تین سال سے مسلسل امریٹس ایئرلائن کو دیا جا رہا ہے،

جن میں 2023 اور 2024 میں بھی اسے یہ عزت ملی ہے۔ مزید برآں،

یوگوو کی جانب سے 2025 کے سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کے طور پر بھی امریٹس کو سراہا گیا،

اور یہ ایک ایسا واحد برانڈ ہے جو ٹاپ 10 عالمی برانڈز کی فہرست میں شامل ہے۔

سال 2025 میں، بین الاقوامی اسکائی ٹریکس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ورلڈ ایئرلائن ایوارڈز

میں بھی امریٹس کو دنیا کی چوتھی اور مشرق وسطی کی دوسری بہترین ایئرلائن قرار دیا گیا ہے۔

سال 2024 میں بھی، امریٹس نے دنیا کی سب سے بہترین ایئرلائن کا درجہ حاصل کیا تھا،

جس میں 90 عالمی ایئرلائنز کے مقابلے میں اسے اول مقام ملا۔ اس درجہ بندی میں
– وقت کی پابندی
– سامان کی حد،
– نیٹ ورک کا وسیع پیمانہ
– ائرپورٹ سہولیات
– بیڑے کی عمر
– ریوارڈ پروگرام کی افادیت
اور دورانِ پرواز کھانے جیسے 30 سے زائد معیار کو اہمیت دی گئی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version