
سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی سے عہدہ چھوڑنے کا اعلان!
سیکریٹری جنرل تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے اس فیصلے کی وجہ پارٹی میں حالیہ پیش رفت کو قرار دیا ہے،
جس کے بعد انہیں واضح اور دوٹوک فیصلہ لینا ضروری محسوس ہوا ہے۔
سلمان راجہ نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ برس عمر ایوب کی جگہ پارٹی کا سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔
اب وہ منگل کو عمران خان سے ملاقات کریں گے تاکہ انہیں باضابطہ طور پر ذمہ داریوں سے ہٹانے کی درخواست دے سکیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر لکھا کہ ان کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے اور انہوں نے ہمیشہ اصولوں کے مطابق عمل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے درخواست کریں گے کہ انہیں اس عہدے سے سبکدوش کر دیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی ذمہ داریوں سے علیحدہ ہونے کے باوجود وہ پارٹی کے لیے قانونی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مشکل وقت میں عمران خان کی قیادت میں انہوں نے قانونی اور سیاسی میدان میں کام کیا،
اور ان کا مقصد آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے جدوجہد جاری رکھنا ہے۔
انہوں نے پارٹی میں اختلافات کی تفصیلات کسی طور پر ظاہر نہ کرنے کو ترجیح دی اور کہا کہ
وہ اپنے فیصلے کے پیچھے کسی خاص وجہ یا مسئلے کو نہیں لانا چاہتے۔