‏رواں مالی سال پہلے 5 ماہ کے دوران برآمدات، سرمایہ کاری، نان ٹیکس آمدن میں کمی رکارڈ

‏وزارت خزانہ کی جولائی سےنومبر تک ملکی معیشت سےمتعلق رپورٹ جاری

شیئر کریں

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے رواں مالی سال کے 5 ماہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ‏جولائی سے نومبر کے دوران برآمدات 7.1 فیصد گر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ‏پہلے 5 ماہ کے دوران 9.6ارب ڈالر کی برآمدات رہیں جبکہ ‏رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ تجارتی خسارہ 6.9 فیصد بڑھ گیا۔

‏تجارتی خسارہ 8.1ارب ڈالر سے بڑھ کر 8.6ارب ڈالر تک پہنچ گیا، ‏گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال جولائی تا نومبر سرمایہ کاری میں 17 فیصد کمی رکارڈ ہوا ہے۔

‏وزارت خزانہ کی جاری رپورٹ کے مطابق نان ٹیکس آمدن جولائی سےنومبرتک 5.5فیصدگر گئی جبکہ فاقی حکومتی اخراجات پہلے5ماہ میں 13.5فیصدبڑھ گئے۔

گزشتہ سال کی نسبت اخراجات1691ارب سے بڑھ کر1920 ارب روپےتک پہنچ گئے، جولائی سے نومبر کے دوران مالیاتی خسارہ 33.5فیصدبڑھ گیا۔

‏تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالیاتی خسارہ 564 ارب سے بڑھ کر 753 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے

Exit mobile version