
کراچی: گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی عبد الرشید نے 18 سال کے نوجوانوں کی شادی نہ کروانے پر والدین پر جرمانہ عائد کرنے کی سفارش سے متعلق بل سندھ اسمبلی میں جمع کروایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی سفارش کے مطابق والدین پر لازم ہوگا کے وہ 18 سال کے نوجوانوں بچوں کی شادی کروایں گے جبکہ نوجوان بچوں کی شادی نہ کروانے والے والدین پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی۔
جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید نے مسودہ قانون اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرایا۔ بل 2 صفحات پر مشتمل ہے جسے سندھ لازمی شادی ایکٹ 2021 کا نام دیا گیا ہے، بل میں نوجوانوں کی شادی نہ کروانے والے والدین پر 50000 روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
قانون پاس ہوگیا تو شادی میں سادگی اختیار کرنے اور جہیز سمیت فضول رسومات پر پابندی کے رولز اور ایس اوپیز بنیں گے۔ جس سے غریب اور عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی pic.twitter.com/g1ecVf5wbV
— Syed Abdul Rasheed (@ibn_e_sayed) May 26, 2021
مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت یقینی بنائے کہ والدین اپنے عاقل بچوں کی لازمی شادی کرائیں، اگر والدین تاخیر کرتے ہیں تو ڈپٹی کمشنر کو تحریری طور پر آگاہ کرنا ہوگا۔ ایم پی اے ایم ایم اے سید عبد الرشید کا کہنا ہے کہ معاشرے کی فلاح کیلئے قانون تجویز کیا ہے۔
رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی جنوبی کراچی سید عبد الرشید نے 18 سال کی عمر کے بعد شادی نہ کرنے پر والدین جواب دہ ہونگے قانون سازی کے لیے اسمبلی میں بل جمع کروادیا۔
۱۸ سال کی عمر کے بعد شادی نا کرنے پر والدین جواب دے ہونگے قانون سازی کے لئے سندھ اسمبلی میں بل جمع کروادیا
سید عبدالرشید
ممبر صوبائی اسمبلی سندھ pic.twitter.com/WpRlRnVShl— Syed Abdul Rasheed (@ibn_e_sayed) May 25, 2021
بل کے حوالے سے سید عبد الرشید کا کہنا ہے کہ معاشرے میں بڑھتی بے راہ روی کو روکنے کا واحد حل عین اسلامی قوانین کے مطابق شادی کا ہو جانا ہے، والدین اپنے بچوں کی وقت پر شادی کو یقینی بنائیں،18 سال کے بعد بچوں کی شادی میں تاخیر نہ کی جائے،حکومت اس حوالے سے والدین کے ساتھ تعاون کرے۔
جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سید عبد الرشید کا کہنا ہے کہ معاشرے کی فلاح کے لئے قانون تجویز کیا ہے۔
https://m.facebook.com/syedabdulrasheedpakistan/videos/925613211565177/
سید عبد الرشید کا کہنا ہے کہ نوجوانوں سے درخواست کرتا ہوں نکاح کو آسان بنائیں جہیز کی لعنت سے بچیں،حکومت شادی میں ہونے والی غیر رسمی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگائے۔
حکومت شادی کے لئے ضابطہ اخلاق طے کردے، بیٹے اور بیٹی دونوں کی شادی کو والدین پر بوجھ بنا دیا گیا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔
Bill has been proposed by an JI MPA – will be bulldozed by PPP. https://t.co/LTaUipXtCN
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) May 26, 2021
رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید کی جانب سے جمع کروائے گئے بل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما بختاور بھٹو نے ٹویٹ میں سندھ اسمبلی سے اس بل کو منظور کرنے پر زور دیا گیا ہے۔