وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ، قیمتیں برقرار

Spread the love

کراچی: اوگرا کی جانب سے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے تک اضافہ سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی تھی جس پر وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے عمل درآمد 28 فروری کو ہوکر قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہونا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو غریب عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے، اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جبکہ حکومت نے آئندہ 15 روز تک قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15 مارچ تک برقرار رہیں گی

میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں

Exit mobile version