کاٹی کا محمود مولوی کی بطور معاون خصوصی برائے بحری امور تعیناتی کا خیر مقدم

Spread the love

کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر سلیم الزماں نے پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر، معروف بزنس مین محمود مولوی کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاون خصوصی برائے بحری امور مقرر کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔

بزنس کمیونٹی کے دونوں رہنماؤں ایس ایم منیر اور سلیم الزمان نے کہا کہ مولوی محمود ملک کی صنعتی اور کاروباری برادری کی ہردلعزیز شخصیت ہیں۔

محمود مولوی اپنی قابلیت اور دانشمندی کے باعث تجارتی، سیاسی اور سماجی حلقوں میں نہایت احترام سے دیکھے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمود مولوی اس سے قبل بحیثیت مشیر وزارت ساحلی امور اپنے فرائض نہایت خوش اسلوبی اور مہارت سے انجام دے رہے تھے، اس دوران ملازمین کے مسائل حل کرنے میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

جبکہ مولوی محمود بحری امور میں وسیع تجربے کے حامل شخص ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محمود مولوی اب انتہائی اہم عہدے پر فائز ہونے کے بعد ملک بھر کی بزنس کمیونٹی، پورٹ اینڈ شپنگ اور ساحلی امور کے شعبے سے متعلق تمام مسائل کی نشاندھی کرکے ان کو حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Exit mobile version