نیب نے اپوزیشن رہنما خواجہ آصف کو بھی اپنا مہمان بنا لیا

Spread the love

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیب نے خواجہ آصف کو اسلام آباد میں احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا۔ ذرائع نیب کے مطابق خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتاری کی تصدیق کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت میں شدید بے چینے پھیل گئی اور نائب صدر مریم نواز نے ہنگامی پریس کانفرنس میں نیب اور حکومت کو خواجہ آصف کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے خواجہ آصف کی گرفتاری کو اغوا قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی خواجہ آصف کی گرفتاری کے درعمل میں پریس کانفرنس

مریم نواز پریس کانفرنس کے دوران شدید غصہ میں نظر آئیں، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پر بے بنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں جبکہ رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ حکومت کو اس کا حساب دینا ہوگا۔

تاہم مسلم لیگ نواز کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں مریم نواز نے حکومت سے فوری طور پر خواجہ آصف کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

Exit mobile version