ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے کا اضافہ

Spread the love

ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلوقیمت 350 روپے سے بڑھ کر 440 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ُمہنگائی کی صورتحال

ملک میں مہنگائی کی صورتحال بھی بگڑ گئی ہے، جہاں 17 اشیاء کی قیمتیں مزید اوپر گئی ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق، گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.80 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 4.64 فیصد سے بڑھ کر 5.08 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی اور 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.74 فیصد جبکہ گھی کی قیمتوں میں 0.91 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ چینی کی قیمت 2.19 فیصد، ٹماٹر کی قیمت 20.75 فیصد، چکن 22.47 فیصد، بیف 0.69 فیصد، سرسوں کا تیل 0.69 فیصد، ایل پی جی 0.18 فیصد اور جلانے کی لکڑی 0.95 فیصد مہنگی ہوئی۔

دوسری جانب، دال چنا کی قیمت میں 0.78 فیصد، دال ماش 1.28 فیصد، پیاز 8.13 فیصد، آلو 2.38 فیصد، انڈے 0.30 فیصد، کیلا 0.68 فیصد اور ٹوٹا چاول کی قیمت میں 0.15 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version