ناسا کی 60 سال سے ’مُردہ‘ سیٹلائٹ اچانک ریڈیو سگنل بھیجنے لگی

شیئر کریں

ناسا کا 1967 سے غیر فعال سیٹلائٹ اچانک طاقتور ریڈیو سگنل بھیجنے لگا:

ناسا کا ایک قدیم سیٹلائٹ، Relay 2، جسے 1964 میں لانچ کیا گیا تھا اور 1967 سے مکمل طور پر غیر فعال سمجھا جاتا تھا،

اچانک ایک مختصر مگر انتہائی طاقتور ریڈیو سگنل بھیجنے لگا ہے۔

یہ خبر سائنسدانوں کے لیے حیران کن اور تشویش کا باعث بن گئی ہے۔

13 جون کو آسٹریلوی ریڈیو ٹیلی اسکوپ، ASKAP، نے تقریباً 30 نینو سیکنڈز کے دوران ایک غیر معمولی

طاقتور ریڈیو برش کا مشاہدہ کیا۔ یہ سگنل زمین کے قریب سے آیا معلوم ہوا اور تقریباً 2,800 میل دوری پر اس کا پتہ چلا گیا۔

اس کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی کہ ماخذ خلا کی کسی دور کی چیز نہیں بلکہ یہی پرانا سیٹلائٹ ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس واقعے کے ممکنہ دو اسباب ہو سکتے ہیں۔

پہلا یہ کہ سیٹلائٹ نے سالوں کے دوران اسٹاٹک چارج جمع کر لیا ہو، اور اچانک یہ چارج خارج ہوا ہو،

جس کے نتیجے میں ریڈیو فلش پیدا ہوا۔ دوسرا امکان یہ ہے کہ کسی مائیکرو میٹیورائڈ یا خلا سے آنے والی

چھوٹی شہابی پتھر کی امپیکٹ نے سیٹلائٹ کی سطح سے پلازما پیدا کیا ہو،

اور یہ پلازما ریڈیو سگنل کی صورت میں خارج ہوا ہو۔ یہ سگنل صرف 30 نینو سیکنڈز کے لیے جاری رہا،

جو کہ موجودہ سیٹلائٹ کے نظام سے ممکن نہیں ہے۔ اس لیے محققین کا اندازہ ہے کہ یہ واقعہ اتفاقیہ تھا،

جیسے کہ الیکٹروسٹیٹک ڈسچارج یا پلازما فلش!

یہ حیرت انگیز واقعہ سائنسدانوں کے لیے ایک نئی تحقیق اور دریافت کا دروازہ کھول گیا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version