ٹرائی نیشن سیریز میچ : پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی

شیئر کریں

پاکستان نے افغانستان کو ٹائی نیشن سیریز کے افتتاحی میچ میں 39 رنز سے شکست دی!

شارجہ کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 182 رنز بنائے،

جس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم 143 رنز بنا کر ہار مان گئی۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو کہ ناقابل شکست رہی، اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ فخر زمان، محمد نواز، اور حارث نے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فخر زمان نے 17 گیندوں پر 20 رنز بنائے، اور محمد نواز 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،

جبکہ فاسٹ بولر حارث نے 4 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

افغانستان کی طرف سے فرید احمد نے 2 وکٹیں لیں اور سب سے زیادہ 47 رنز بنائے۔

افغان ٹیم کی جانب سے راشد خان نے 39 اور رحمٰن اللہ گرباز نے 38 رنز بنائے، مگر یہ کافی نہ ہوا۔

افغانستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل ہونے سے قاصر رہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے محتاط انداز اپنایا، اور کپتان سلمان علی آغا کے عمدہ کھیل کی بدولت

ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ میچ کے دوران فرید احمد کی بولنگ بھی خاصی مؤثر رہی۔

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا 29 اگست سے آغاز

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version