ایف پی سی سی آئی انتخابات یو بی جی اور بی ایم پی امیدوار میدان مارنے کے لیے تیار

Spread the love

کراچی: ایف پی سی سی آئی کے سلانہ انتخابات برائے 2021 میں ووٹنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا۔ انتخابات میں کل 374 ووٹرز رائے دہی کا اظہار کریں گے پولنگ کے دوران گہما گہمی دیکھی جارہی ہے جبکہ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

دونوں دھڑوں کے امیدوار کیمپوں میں رش۔ انتخابی عمل میں ایس او پیز کے انتظامات موجود مگر ووٹرز نے کورونا ایس او پہز کو نظر انداز کردیا

انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ اور نیشنل بزنس گروپ کے مشترکہ امیدوار شیخ خالد تواب ہیں جبکہ بزنس مین پینل اور پروگریسیو بزنس گروپ کے امیدوار میاں ناصر حیات مگوں مقابل ہیں۔

سینئر نائب صدر کے امیدواروں میں یوبی جی کے عبدالرؤف مختار اور بی ایم پی کے خواجہ شاہزیب اکرم مد مقابل ہیں

الیکشن میں سندھ چیمبر کی نشست سے عدیل صدیقی اور خواتین چیمبر کی نشست سے فرزانہ علی بلوچ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

سینئر نائب صدر کے امیدواروں میں یوبی جی کے عبدالرؤف مختار اور بی ایم پی کے خواجہ شاہزیب اکرم مد مقابل ہیں۔

خیال رہے انتخابات سے ایک روز قبل ایف پی سی سی آئی کی الیکشن کمیٹی نے بلوچستان سے 16 ووٹرز کو ڈی جی ٹی او کے فیصلے کے خلاف بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تاہم یو بی جی نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے انہیں کالعدم منسوخ کرایا

Exit mobile version