ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11ارب ڈالر کی سطح سے کم ہوگئے ہیں جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر بھی 6ارب ڈالر کی حد برقرار نہ رکھ سکے۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران پاکستان کے غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اپریل 2014 کے بعد سب کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 11.71 billion as of December 23, 2022. For details https://t.co/WpSgomnKT3 pic.twitter.com/cVUHF6ZBg9
— SBP (@StateBank_Pak) December 29, 2022
مجموعی ذخائر 29 کروڑ 29 لاکھ ڈالرکی بڑی کمی سے 12 ارب 1 لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 11 ارب 70 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔
23 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ پر مرکزی بینک کے ذخائر 29 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی کمی سے 6ارب 11 کروڑ 62 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 5 ارب 82 کروڑ 19 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 14 لاکھ ڈالرز کے اضافے سے 5 ارب 88 کروڑ 39 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 88 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے۔تاہم پاکستان کے پاس موجود ذخائر سے 35 دن کے امپورٹ بل کی ادائیگی ہوسکتی ہے۔