بطور کوچ ہروائٹ بال میچ میں محمد عامر کو کھلاﺅں گا :مکی آرتھر
عامر ہرسخت صورتحال میں باﺅلنگ کرنا چاہتا ہے ،اسے اپنے پلانز کا علم ہے ،وہ عقلمند اور تجربہ کار کھلاڑی ہے: سابق قومی کوچ
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے ایک انٹرویو میں محمد عامر کی صلاحیتوں اور تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقینی طور پر لگتا ہے کہ عامر کو اپنے کیریئر کے وسط میں ہی مستقبل مل گیا ہے.
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ میں اب بھی سوچتا ہوں کہ اس وقت وہ سفید بال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جبکہ محمد عامر کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بات میں عامر کے بارے میں پسند کرتا ہوں کہ جب کوئی سخت صورت حال ہوتی ہے تو وہ باﺅلنگ کرنا چاہتا ہے.
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اسے اپنے پلانز کا علم ہوتا ہے اور وہ اب بھی اچھی رفتار سے گیند بازی کرسکتا ہے جبکہ عقل مند اور تجربہ کار کھلاڑی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی بھی وائٹ بال ٹیم کا کوچ ہوتا تو لازمی عامر کو اپنی ٹیم میں شامل کرتا۔
تاہم مکی آرتھر کے اس تبصرے کے جواب میں محمد عامر نے ایک ٹویٹ میں جواب دیا کہ ”شکریہ کوچ ، میں دنیا میں کہیں بھی آپ کی کوچنگ میں کھیلنا پسند کروں گا“۔
thanks @Mickeyarthurcr1 coach and I would love to play under your coaching anywhere in the world 😊😊😊😊 https://t.co/rr7PqBBmqq
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) December 11, 2020