لائف اسٹائل
ڈینگی میں مبتلا وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ سندھی کے صدر ڈاکٹر کمال جامڑو انتقال کرگئے
کراچی: جامعہ وفاقی اردو کے شعبہ سندھی کے صدر ڈاکٹر کمال جامڑو کو چند روز قبل ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
تدریسی شعبے میں اپنا لوہا منوانے والے ڈاکٹر کمال ڈینگی کا مقابلہ نہ کرسکے اور کراچی کے نجی اسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر کمال جامڑو کے اچانک انتقال کی خبر سے ان کے قریبی حلقوں میں مایوسی پھیل گئی اور تدریس سے وابستہ شخصیات نے ان کی خدمات پر خراج ٹحسین پیش کرتے ہوئے سندھی زبان اور ادب کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
یاد رہے ڈاکٹر کمال جامڑو وفاقی اردو یونیورسٹی سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ کئی کتابوں کے مترجم اور مصنف بھی تھے۔