تازہ ترینرجحانکھیل

فاسٹ بالر محمد عامر نے پی سی بی سے تنازعہ کے باعث ریٹائرنمنٹ کا اعلان کردیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مایاناز لیفٹ آرم فاسٹ بالر محمد عامر کے 11 سالہ کیریئر دیکھا جائے تو کئی اتار چڑھاؤ سے دوچار رہا۔ کبھی بین الاقوامی کرکٹ میں متنازعہ ہوئے تو کبھی ٹیم نے باہر رکھا گیا۔ محمد عامر نے اپنے کیریئر میں کیا کچھ کیا نظر ڈالتے ہیں۔

کرکٹ کی دنیا میں اپنی خطرناک ان سوئنگ، آؤٹ سوئنگ اور یارکرز کی وجہ سے پہچان رکھنے والے 29 سالہ فاسٹ بولر محمد عامر نے 2009 میں کرکٹ کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی کرکٹ کی دنیا پر تیزی سے ابھرنے والے کھلاڑی بنے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ خوب دھوم مچائی اور فاتح ٹیم کا حصہ بنے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ انگلینڈ اور اسٹریلیا جیسی تجربہ ٹیموں کو بھی بہترین گیندبازی سے دن میں تارے دکھائے۔

مگر پھر تنازعات بنے اور اسپاٹ فکسنگ کا اسکینڈل میں کرپشن کا داغ لگا اور نہ صرف بدنامی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اعتراف جرم کرنے کے بعد پانچ سال پابندی بھی برداشت کی۔ جس کے بعد ایک مرتبہ پھر 2016 میں کرکٹ کے میدان میں واپسی ہوئی اور ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف شاندار کارکردگی پر داد ملی۔

جس کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی مضبوط بیٹنگ کی دھجیاں اڑائیں کر رکھ دیں اور پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنوانے میں قلیدی کردار ادا کیا۔

گزشتہ برس جون 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کبھی ان تو کبھی آؤٹ ہوتے رہے بالآخر پی سی بی نے سینٹرل کینٹریکٹ سے بھی محروم کردیا۔

بعدازاں کیریئر کے اس موڑ پر آگئے جب انہیں پہلے تو زمبابوے کیخلاف سیریز میں نظر انداز کیا گیا پھر نیوزی لینڈ دورے پر 35 رکنی اسکوارڈ سے بھی باہر کردیا گیا۔ یوں محمد عامر کا11 سالہ کیریئر ایک تنازع نتیجے میں اختتام پزیر ہوا۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سے متعلق فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا کہ سری لنکن پریمیئرلیگ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچا ہوں، ایک دو روز میں باقاعدہ بیان جاری کروں گا کہ فیصلے کی وجوہات کیا ہیں۔

محمد عامر نے مختصراً کہا کہ بہت اذیت برداشت کرچکا ہوں مزید ہمت نہیں، کرکٹ چھوڑنا تو نہیں چاہتا تھا مگر جس طرح کا ماحول بن چکا، اس مینجمنٹ کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی اطلاع ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے فاسٹ بالر محمد عامر سے رابطہ کیا جس پر فاسٹ باؤلر نے تصدیق کردی ہے کہ وہ مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی خواہشمند نہیں ہیں۔

لہذا پی سی بی کی جانب سے آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ یس سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے لیے محمد کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔ تاہم پی سی بی محمد عامر کے ذاتی فیصلے کا احترام کرتا ہے اور اس معاملے پر مزید کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button