پاکستانتازہ ترینرجحان

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا پاسپورٹ کے اجراء میں اصلاحات کا بڑا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا پاسپورٹ آفس کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ 120 دن کا ٹارگٹ رکھا ہے ایک ماہ کے اندر اندر تمام افسران کو واپس بلانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امیگریشن کے افسران کو واپس بلا کر نئے افسران تعینات کرنے ہیں آئندہ سے پاسپورٹ دس سال کے لیے ملا کرے گا جبکہ یکم جنوری سے پاسپورٹ کی مددت 10 سال ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیا ای پاسپورٹ کا نظام لا رہئے ہیں اس کے علاوہ پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے جبکہ پاسپورٹ کی مددت ختم ہونے سے 6 قبل پاسپورٹ ہولڈر کو میسج کے ذریعہ آگاہ کردیا جائے گا۔

سی پیک کے ملازمین چائینیز کو دیکھ رہئے ہیں تاکہ انہیں پاسپورٹ آفیس آنے کی ضرورت ہی نہ رہئے، 191 ممالک میں ای پاسپورٹ کا نظام شروع کرنے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری: نادرا مفت شناختی کارڈ کی فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاسپورٹ والوں کی معاشی حالت اچھی نہیں، تاہم پاسپورٹ امگریشن کے لیے بڑا بجٹ درکار ہے

ای سی ایل اور بلیک لسٹ کو کم کرنے کی ہدایات کی ہے، صرف ان لوگوں کو بلیک لسٹ میں رکھا جائے جو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اسمگل پیٹرول کی خرید و فروخت ایک ہفتے میں ختم ہوگی،

شیخ رشید احمد نے پی ڈیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب سے سیکیورٹی واپس لینے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے ن کو آگے لگایا ہوا ہے، مولانا ہی تمام فساد کی جڑ ہیں، شہادت سے قبل بی بی شہید کو بھی بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی رسک ہے جبکہ پی ڈی ایم اگر آتی ہے تو تیاری تو ہمیں بھی کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ لین گےجبکہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے ناراض نہیں ہوگی۔

پیپلز پارٹی سے متعلق اتنا ہی کہوں گا کہ پی پی بہتر پوزیشن میں کھیل رہی ہے، تاہم فضل الرحمان صاحب سے درخواست ہی کر سکتا ہوں کہ سیاست پر اور ملک پر رحم کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button