تازہ ترینرجحانسائنس

پروفیسر عطا الرحمن کے لیے اور بین الاقوامی اعزاز

Spread the love

کراچی: پاکستان کے معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن کے نام سے منسوب ’دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینس (ٹی ڈبلیو اے ایس)‘ کا کیمسٹری ایوراڈ اس سال نیپال کے اسکالر ڈاکٹر بسنت گیری کو اُن کی متعلقہ میدان میں اعلی کارکردگی کے اعتراف میں دیا جائے گا۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق نوبل انعام یافتہ پاکستانی سائینسدان پروفیسر عبدالسلام نے ’ٹی ڈبلیو اے ایس‘ کو اٹلی کے شہر ٹریسٹی میں قائم کیا تھا جس کی فنڈنگ اٹلی کی حکومت اور یونیسکو نے کی تھی۔

ٹی ڈبلیو اے ایس کے تحت ہر سال پروفیسر عطا الرحمن کے نام سے منسوب کیمسٹری ایوارڈ ایشیاء اور افریقہ کے نوجوان کیمسٹ کو دیا جاتا ہے،یہ سلسلہ گزشتہ دس سال سے جاری ہے، اس ایوارڈ کے تحت پانچ ہزار امریکی ڈالر اور سرٹیفیکٹ دیا جاتا ہے۔

اس سال نیپال کے اسکالر ڈاکٹر بسنت گیری کو اُن کی متعلقہ میدان میں اعلی کارکردگی کے اعتراف میں دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج کل پروفیسر عطا الرحمن وزیراعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین، سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے قیام کے لیے ٹاسک فورس کے وائس چیئر مین اور ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کوچیئر مین کے عہدوں پر فائز ہیں۔

پروفیسر عطا الرحمن کی نامیاتی کیمیاء کے موضوع پر 1232سے زیادہ بین الاقوامی اشاعتیں، امریکہ، یورپ اور جاپان میں طباعت شدہ 346 کتب اور بین الاقوامی سائنسی جرائد میں 771 سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں قابل ذکر ہیں، 45 پیٹنٹ بھی ان کے نام ہیں۔

ان کی زیرِ نگرانی 82 طالب علموں نے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ہے۔ پروفیسر عطا الرحمن آٹھ یورپی ریسرچ جرنل کے مدیرِ اعلیٰ ہیں جبکہ متعلقہ مضمون سے متعلق دنیا کی نمایاں انسائکلوپیڈیا کے مدیر بھی ہیں۔

پروفیسر عطا الرحمن کو نہ صرف بین الاقوامی ایوارڈ حاصل ہوئے ہیں بلکہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے انھیں تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلالِ امتیاز اور نشانِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button