آکلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم بیٹسمین اور اوپنر امام الحق بھی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات کم ہیں: انضمام الحق
تفصیلات کے مطابق ٹریننگ کےدوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔
پی سی بی کے مطابق بائیں ہاتھ کے انگھوٹے میں فریکچر کی وجہ سے اوپنر امام الحق کھیل نہیں سکیں گے، تاہم وہ کل شام ساڑھے 6 بجے آکلینڈ سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔
دوسری جانب میڈیکل پینل کے مطابق بابراعظم کا ری ہیب پروگرام نیوزی لینڈ میں جاری ہے اور انجری میں بہتری آرہی ہے۔
بابر اعظم نےہارڈ بال سے ناکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ کرائسٹ چرچ میں شیڈول ٹیسٹ میچ سےقبل کیاجائےگا۔
یاد رہے کہ بابر اعظم کو بھی ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔