کراچی: پاکستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کراچی بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہے جبکہ جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے متعدد ایئرپورٹس پر بھی بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، رحیم یار خان،خانیوال میں بجلی بند ہونے کے باعث تاریکی میں ڈوب گئے۔
نیشنل پاور گرڈ میں فنی خرابی کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔
پنجاب سمیت سندھ اسلام آباد کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے نیشنل پاور گرڈ انتظامیہ کی جانب سے فنی خرابی کی تصدیق کردی گئی ہے۔
کیسکو کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے30 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50 سے صفر پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے۔ فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی رہی ہے.
تربیلا پاور ہاؤس کے تین یونٹس چلا دئے گئے ہیں
وارسک پاور ہاوس کے یونٹس بھی چلا دئے گئے ہیں
ترسیلی نظام میں بجلی کی فریکونسی ملائی جا رہی ہے
ترتیب وار بجلی بحالی کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے
ابتدائی فریکونسی جوں ہی مل جائے تو باقی بحالی کا کام تیزی سے ہوتا ہے
— Ministry of Energy (@MoWP15) January 9, 2021
اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا.
ترجمان پاور ڈیویژن نے عوام سے تحمل رکھنے کی اپیل کی کردی ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ تمام ٹیمیں اس وقت اپنے اپنے سٹیشن ہر پہنچ چکی ہیں.
وفاقی پاور عمر ایوب خان خود نیشنل پاور کنٹرول سنٹر میں بجلی بحالی کے نگرانی کر رہے ہیں pic.twitter.com/DzcbpVW082
— Ministry of Energy (@MoWP15) January 9, 2021
وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان خود اس سارے بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں اور سلسلے میں عوام کو وقتاً فوقتاً آگاہ بھی رکھا جائے گا۔